کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبوں غزنی، زابل اور سمنگان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔غزنی میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے دوران 6 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔ افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ۔ صوبے زابل میں افغان فضائیہ نے طالبان جنگوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 جنگجو ہلاک ہوئے جنگجوؤں کے زیر استعمال گاڑیاں، اسلحہ ڈپو اور موٹرسائیل بھی تباہ ہوگئیں۔ صوبے سمنگان کے شمالی علاقے میں طالبان جنگوؤں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سکیورٹی اہلکاروں اور جنگوؤں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ 5 گھنٹے جاری رہی جس میں 14 طالبان ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔جھڑپوں میں افغان فوج کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔