لاہور(سٹاف رپورٹر)تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پر آج جمعہ ملک بھر میں یوم علی ہجویری کے طور پر منایا جائے گا ،اس سلسلہ میں مساجد میں علمائکرام ومشائخ عظام سیرت الشیخ علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش کے موضوع پر خطابات جمعہ دیں گے ۔جن بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ان میں لاہور ،مریدکے ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،نارووال ،جہلم ،راولپنڈی ،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ ،شیخوپورہ ،سکھر،ساہیوال شامل ہیں ،مرکزی تقریب اتحاد امت اسلامک سنٹر ارشد گارڈن کینال بنک لاہور ہوگی جس سے چیئرمین تنظیم اتحاد امت اورکوآرڈنیٹر متحدہ علمائپاکستان پیر محمد ضیائالحق نقشبندی خطاب کریں گے ۔