لاہور(نمائندہ خصوصی سے )تنظیم المدارس پاکستان کے سالانہ امتحانات2019میں ملک بھر میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے لیے تقسیم اسناد کی تقریب آج منگل کی صبح محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ ہجویریہ داتادربار میں منعقد کی جارہی ہے ۔تقریب کی صدارت گلزار حسین شاہ سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کریں گے ۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب اور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مہتمم جامعہ نعیمیہ بطور خاص شریک ہونگے ۔