مکرمی! آج میں آپ کے اخبار کے توسط سے اعلیٰ حکام کی توجہ اپنے شہر کے ایک انتہائی اہم مسئلے کی طرف دلوانا چاہتا ہوں۔ دنیا تعلیم کو ترقی اور خوشحالی کا راز سمجھتی ہے اور ترقی یافتہ ممالک تو اپنے ملک کے ہر بڑے اور چھوٹے شہروں میں جدید طرز کے ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کر کے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔ افسوس ہمارے ہاں اکیسویں صدی میں بھی طالب علم ایسی سہولتوں سے جان بوجھ کر محروم رکھا گیا ہے۔ہمارا شہر تنگوانی ضلع کشمور کے بڑے آبادی والا تحصیل ہیڈکوارٹر ہے، جس کی ٹوٹل آبادی ایک لاکھ کی قریب ہے۔ افسوس کہ ہمارے شہر میں نوجوانوں، طلباء اور ادبی لوگوں کے لیئے پبلک لائبرری کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ مقامی طالب علم اپنی امتحانات کے تیاری کرنے کے لیئے بہی بہت سے مشکلاتوں اور دشواریوں کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ہمارے شہر تنگوانی میں لائبرری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر نوجوان اور طلباء ہوٹلوں میں بیٹھ کر اپنا قیمتی وقت فضول سرگرمیوں میں ضائع کر رہے ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب، وزیر تعلیم سعید غنی صاحب اور یہاں کے منتخب معزز اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے التماس کرتے ہیں کہ ہمارے شہر تنگوانی میں جلد از جلد ایک جدید طرز کی لائبرری قائم کی جائے تاکہ ہمارے شہر کے ہزاروں طلباء اساتذہ اور ادبی لوگ اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔(نورخان بکھرانی تنگوانی)