لاہور( کامرس رپورٹر)تاجر راہنما و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کے مرکزی چیئرمین ناصر حمید خاں نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں بجلی کی کمی اور محکمانہ نااہلی کی بناء پر ملکی برآمدات 2012-13میں 25ارب ڈالرزکے مقابلے میں 25ارب ڈالر سے کم ہوکر 20ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ کمی پاکستان میں توانائی کے بحران کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔اگر توانائی بحران درپیش نہ ہوتا اور حکومتی مثبت پالیسیاں جاری ہوتیں تو پاکستان میں برآمدات کا حجم40ملین ڈالر تک پہنچ جاتااور سالانہ پیداواری صلاحیت 10فیصد سے بھی زائد ہوجاتیں ۔