اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 120سے 130ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، چین کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بعد اب جاپان اور ڈنمارک نے بھی توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ کو ملک کی خوشحالی کا اہم مظہر ثابت کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور نئی مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ چین تقریباً ساری عالمی منڈی میں ریئر میٹل انڈسٹری کو سنبھالے ہوئے ہے اور افریقہ سے اِن دھاتوں کو درآمد بھی کرتا ہے ۔ پاکستان چین کی اس درآمد میں سی پیک کے ذریعے روٹ مہیا کر کے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔