لاہور(این این آئی) جعلی اکائو نٹس کیس کے توشہ خانہ ریفرنس میں پیشرفت ہوگئی،قائد ن لیگ نواز شریف، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کوآج 29 مئی کواحتساب عدالت نمبر تین میں طلب کر لیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی طلبی کا سمن ماڈل ٹائون اور جاتی عمرہ میں وصول کرایا گیا۔ آصف علی زرداری کی طلبی کا سمن زرداری ہائو س ایف ایٹ اسلام آباد اور نوابشاہ میں وصول کرایا گیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طلبی کا سمن گیلانی ہائوس ملتان وصول کرایا گیا۔نیب کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔ آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکانٹس کے ذریعے ادا کی۔