نیویارک( ویب ڈیسک) جسم میں کچھ مقدار میں چربی ہونا اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے مگر یہ دیکھنا بھی بہت ضروری ہے کہ وہ چربی کی جگہ پر ہے ۔ درحقیقت پیٹ اور کمر کے ارگرد جمع ہونے والی چربی یا visceral belly fat ایسی قسم ہے جو انتہائی اہم اعضا جیسے جگر، معدے اور آنتوں کے بہت زیادہ قریب ہوتی ہے جبکہ یہ شریانوں میں بھی اکٹھی ہونے لگتی ہے ۔اس قسم کی چربی کو کئی بار متحرک چربی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ مسلسل سنگین امراض کا خطرہ بڑھاتی رہتی ہے ۔ اس چربی کو کم کرنا بھی آسان نہیں ہوتا مگر طرز زندگی میں کچھ عادات کو اپنا کر آپ اس میں چند ماہ کے دوران کمی لانے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ سبز پتوں والی سبزیاں، گندم، جو یا دیگر اجناس، گریاں اور بیج وغیرہ فائبر سے بھرپور غذائیں ہیں جو پیٹ اور کمر کے ارگرد چربی کو دور رکھنے میں مدد دیتی ہیں ۔ کچھ وقت کی چہل قدمی، سیڑھیاں چڑھنا اور صحت بخش غذا وغیرہ کو معمول بنا کرپیٹ اور کمر کی چربی کم کی جا سکتی ہے ۔