لاہور(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے فلمی انداز کے پوسٹر پر ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے ۔جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے پسِ منظر میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی موجود ہیں،پوسٹر میں بشریٰ بی بی کی ہاتھوں کے پاس جادوئی کرسٹل بال ہے جب کہ اس پوسٹر میں جمائمہ کو بھی سفید قمیض اور دوپٹے میں چھوٹا کرکے دکھایا گیا ہے ۔فلمی پوسٹرمیں دکھائی گئی جادوئی کرسٹل بال پردرج ''تونے کیساجادوکیا؟''۔اس مزاحیہ پوسٹر کے ساتھ جمائمہ نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لالی ووڈ کا پوسٹر کسے پسند نہیں؟‘۔ لاہورمیں ایک دوست نے اس لالی ووڈ پوسٹرکی نشاندہی کی جمائمہ نے فلمی پوسٹر پر لکھے ہوئے جملے کا انگریزی ترجمہ کرکے معنی خیز 3 مزاحیہ ایموجیز بھی بنائے ۔ جمائمہ نے لکھا کہ کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، آپ میں سے زیادہ ترافرادکی طرح مجھے بھی یہ مضحکہ خیز لگا ، پاکستانی فلمی پوسٹرز، سٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں۔ جمائمہ کی عمران خان سے متعلق ٹویٹ ’تونے کیسا جادو کیا‘؟ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ ٹو یٹ کو چند گھنٹوں میں 4 ہزار بار ری ٹویٹ کیے جانے سمیت اسے 22 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا جب کہ درجنوں افراد نے کمنٹس کیے ، کئی افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے اب بھی انہیں عمران خان کی سچی ساتھی قرار دیا۔ لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی ٹویٹ کیے جانے کے بعد جمائمہ نے اپنی اسی ٹویٹ پر ایک اور وضاحتی ٹو یٹ کی اور لوگوں کو کہا کہ وہ مذکورہ فلمی پوسٹر کو سیریس نہ لیں انہوں نے صرف یہ مذاق کے طور پر شیئر کیا ہے ۔ جبکہ ممتازمصورمحسن رضا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے میری بنائی گئی تصویر پرجو رائے دی مجھے اچھا لگا لیکن میرا مقصد ایک زندگی کے زاویے کو مصوری کی شکل دینا تھا۔ ایک مصور ہونے کی وجہ سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس سے ہمارے کام پرکوئی اثرنہیں پڑتا ۔