انقرہ(نیٹ نیوز) ترک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباس سمیت 11 فوجی جاں بحق ہو گئے ۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مشرقی ترکی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث ترکی کے فوج کے 11 اہلکار جاں بحق ہو گئے ، جبکہ چار اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو یہ واقعہ تاتاوان میں پیش آیا ہے ، یہ علاقہ صوبہ بتلیس میں موجود ہیں۔ جہاں پر کردوں کی اکثریت رہتی ہے ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔