جکارتہ (این این آئی )انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے سے ہلاک ا فراد کی تعداد73 ہو گئی۔دریں اثناء انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے دھوئیں نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ،ماہرین نے نگرانی شروع کردی ہے ، انڈونیشیا کے جزیرے جاوامیں آتش فشاں پھٹ پڑا ، 5.6 کلومیٹر تک دھوئیں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا