پشاور(92نیوز) تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والا 9 رکنی وفد نے تخت بھائی کے کھنڈرات اور عجائب گھر پشاور کا دورہ کیا ۔اس دوران تھائی لینڈ کے چیف بھکشو سمیت9رکنی وفد نے دونوں مقامات پر عبادات کیں اور پشاور کے عجائب گھر میں امن کی گھنٹی لگائی ۔ گھنٹی کو مذہبی رسومات کے مطابق بجاتے ہوئے باقاعدہ طور پر خطے میں امن اور بھائی چارے کا سبق دیا گیا ۔اس موقع پر بھکشوؤں کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پر امن صوبہ ہے ، یہاں بدھ مت تہذیب کے خزانے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گھنٹی لگا کر دنیا کو ثبوت دیا ہے کہ یہاں امن کا دوردورہ ہے اور غیر ملکی سیاح زائرین اور قدیم تہذیب سے شعف رکھنے والے بلا خوف وخطر یہاں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صر ف پشاور بلکہ بدھ مت کے پیروکاروں اور سیاحوں کو ٹیکسلا اور تخت بھائی بھی ضرور جانا چاہئے جہاں قدیم بھ مت تہذیب کے اثار اصلی حالت میں موجود ہیں ۔