لاہور(شوبز ڈیسک) سٹیج اوڑھنا بچھونا ہے اس سے الگ نہیں رہ سکتی ۔ان خیالات کا اظہار سٹیج کی معروف اداکارہ جیا بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں جیا بٹ نے کہاکہ آجکل ہر کوئی اپنے نام کے ساتھ کوئی نہ کوئی خطاب لگائے ہوئے ہے حالانکہ خطاب وہی ہوتا ہے جسے پبلک دے ۔مجھے بھی کبھی کچھ اور کبھی کچھ خطاب دے دیا جاتا ہے آجکل مجھے ڈانسنگ ڈول کا خطاب ملا ہوا ہے جس پر میں پرستاروں کی مشکور ہوں۔