بینکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ۔تھائی لینڈ کے صوبے روئی ایٹ میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی بگولے کی صورت گول گھومتی دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو۔یوں بیچ سکول کے میدان میں اچانک بننے والے مٹی کے دو سو فٹ بلند بگولے سے لوگ حیران رہ گئے ۔ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔