اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے ۔حکومت کی طرف سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔ مشترکہ مفادات کونسل کی2016-17 کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی حکومتوں کے مختلف معاملات اور مسائل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی صوبوں کو منتقلی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ زیر بحث آئے گی۔مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ تین اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔