کراچی(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں آٹے کے بحران سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔صدر علوی نے اچانک کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) اور قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ دورے کا مقصد ہسپتال کی حالت دیکھنا تھا، سندھ سمیت پورے ملک میں ایسے ادارے بننے چاہئیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر یہ ہسپتال وفاق کے پاس جا رہاہے ، منتقلی کے دوران مریضوں کو نقصان نہ ہو اس پر کاربند ہیں، ہسپتال کو مزید500 بستروں کی ضرورت ہے ، ایک ایک بستر پر چار سے پانچ بچے موجود ہیں۔ملک میں آٹا بحران اور ذمہ داروں کے تعین سے متعلق سوال پرصدر مملکت نے کہا کہ اس کا مجھے پتہ نہیں لیکن پتہ ہونا چاہیئے تھا ۔