مکرمی !ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا میں کرپشن سے متعلق 2019 کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق دنیا کے تمام ممالک مجموعی طور پر انسداد کرپشن میں ناکام رہے اس ضمن میں تقریباً تمام ممالک کی کارکردگی بہتر نہیں رہی حتیٰ کہ پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کو بھی اس سال 1 نمبر کم ملا اور پاکستان بھی پچھلی رپورٹ کے مقابلے میں اس بار 1 نمبر کم لے پایا نتیجتاً CPI میں 117 سے 120 نمبر پر آگیا جسکے بعد سے معمول کے مطابق ایک مخصوص طبقے نے ایک طرف تو پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر آسمان سر پہ اٹھا رکھا ہے اور PTI پر براہ راست یا بالراست طعن و تشنیع کی بارش کر رکھی ہے جبکہ دوسری طرف مکارانہ طور پر پچھلی حکومتوں کا موجودہ حکومت سے تقابل کرکے پچھلی دونوں حکومتوں کو مسیحا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوے خود کو غریب کے زبردستی کے ہمدرد بناکر پیش کررہے ہیں جبکہ ان کا منافقانہ چہرہ کتنا واضح نظر آتا ہے کہ ان کو نہ کرپشن سے کوئی تکلیف ہے نہ ہی غریب سے ہمدردی، ان کے کردار و عمل سے تو ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے افراد نواز شریف سے زیادہ نوازشریف کے ہمدرد اور کچھ ایسے بھی ہیں۔ ( انشال رائو)