لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر عثمان قادر اور بلے باز حیدر علی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع ملا تو جیت کے لئے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔گزشتہ روز ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ پریکٹس سیشن میں تیاری اچھی رہی ہے ۔محمد یوسف اور ثقلین مشتاق نے ہمارے ساتھ کافی کام کیا ہے ۔اپنے والد سے کافی کچھ سیکھا ہے ۔حیدر علی اور دانش نئے لڑکے باصلاحیت ہیں ۔عثمان قادر نے کہا کہ کوشش ہوگی ڈیوڈ ملر کو آؤٹ کروں۔ حیدر علی نے کہا کہ پریکٹس کے دوران کافی محنت کی ہے ۔کوچز نے ہم پر کافی محنت کی ہے ، محمد یوسف سے کافی کچھ سیکھا ہے ۔ بابر اعظم پر جیسے توقعات ہے ویسے اب لوگ مجھ سے رکھتے ہیں۔ٹیم کو جہاں ضرورت ہوئی وہیں کھیلنے کو تیار ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیتیں گے ۔میں اپنی گیم ہی کھیلتا ہوں محمد یوسف نے پیچ پر ٹھہرنے کا کہا ہے ۔