لاہور(کلچرل رپورٹر)’’تیری ذرا جنی ہاں‘‘ مہک نور ’’فیس بک‘‘ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہدایتکار نسیم وکی نے ’تیری ذرا جنی ہاں‘‘ میں فنکاروں کو موبائل ایپلیکشن کے نام دے دیئے ،گذشتہ روز تماثیل تھیٹر میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامے ’’تیری ذرا جنی ہاں‘‘ میں اداکار وہدایتکار نسیم وکی نے فنکاروں کو مابائل ایپلیکیشن کے کردار بنا دئیے ۔اداکار مہک نور کو ’’فیس بک‘‘ ،حامد رنگیلا کو ’’موبائل‘‘، شاہد خان کو’’ریسپشنسٹ‘‘،گوشی خان کو’’ایمو‘‘،مناہل کو’’ٹک ٹاک‘‘اورنگارچوہدری کو’’یوٹیوب‘‘ بنادیا جبکہ دیگر کومختلف ایپلیکیشن کے نام دے دئیے ۔اداکارہ مہک نور نے ایک ملاقات کے دوران بتایا نسیم وکی ہمارے سینئر ہیں اور ایک کہنہ مشق ہدایتکارہیں انہوں نے اس ڈرامے میں ایک نیا تجربہ کیا ہے جو بہت کامیاب رہاہے اور ڈرامہ شائقین اسے بہت پسند کررہے ہیں ڈرامے میں نسیم وکی نے موبائل ایپلیکیشنزاور سوشل میڈیا کے نقصانات بتانے کی کوشش کی ہے جو بہت کامیاب ہوئی ہے ۔