ساہیوال ،قصور ،اوکاڑہ ،چیچہ وطنی (نمائندگان 92 نیوز) بس الٹنے سے 5مسافر جاں بحق، 56زخمی ہو گئے جبکہ دیگر حادثات میں 5افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ساہیوال میں مسافر بس ہارون آباد سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ چوکی شیریں والا کی حدود میں تیز رفتاری کی وجہ سے بس کے اگلے دونوں ٹائر نکلنے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں فیاض،محمدعباس اور محمدیسٰین سمیت 5مسافر جاں بحق جبکہ 56افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122اور ایدھی کی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر 40افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور 17افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا۔قصور میں سمیر احمد مو ٹر سا ئیکل پر اتفا ق اڈ ہ پھو لنگر کے نز دیک جا رہا تھا کہ گا ڑی سے ٹکرا کر جا ں بحق ہو گیا کشمیر فیڈ مل ملتا ن رو ڈ پھو لنگر کے نز دیک مو ٹر سا ئیکل سوا ر نو ر حسن نا معلو م کا ر سے ٹکرا کر مو قع پرجا ں بحق ہو گیا نا صر اپنی وا لد ہ کے ہمرا ہ مو ٹر سا ئیکل پر جا رہا تھا کہ را جہ جنگ تھا نہ کے نز دیک نا معلو م ٹر یکٹر ٹرا لہ سے ٹکرا کر ما ں بیٹا شد ید ز خمی ہو گئے ۔اوکاڑہ نیشنل ہائی وے مرغی خانہ سٹاپ کے قریب ٹرالر نے بے قابو ہوکر کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کا ر سوار عبدالرشید جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کے 3ساتھی شدید زخمی ہوگئے ریسکیو1122نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔دوسرے واقعہ میں چک نمبر24جی ڈی کا رہائشی حبیب اپنے ہی ٹریکٹر سے گر کر ٹائر تلے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ چیچہ وطنی یں مگاؤں 403/EB کا رہائشی عثمان موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہا تھا کہ رکشہ الٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔