کیرالہ(ویب ڈیسک)بھارت میں تیندوے کی لوگوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تیندوا انتہائی خونخوار جانور ہے جو اکثر انسانوں پر حملے کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگ بھی اس سے خوفزدہ نظر آتے ہیں، تاہم بھارت میں منظر اس کے بر عکس ہی دیکھا گیا ہے ۔ویڈیو میں جنگل کے قریب سڑک پر کچھ لوگ کھڑے ہوئے ہیں جہاں سے تیندوا گزرتا نظر آرہا ہے ۔لوگوں کو دیکھ کر تیندوا واپس گھوم کر آتا ہے اور انہیں ڈرانے کی کوشش کرتا ہے جسے دیکھ کر کچھ لوگ تو خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔