مکرمی!میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی تو جہ ایک انتہا ئی اہم مسئلہ کی جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں۔پاکستان میں ایسے بہت سے ٹی وی چینلز ہیں جو بہت ڈرامے دکھاتے ہیں۔جس میں وہی ساس بہو کی لڑائی، عشق معشوقی،بے وفائی، بداخلاقی، سازشوں وغیرہ سے بھر پور ہوتے ہیں۔مسلمانوں کا ایک مذہب ہے مسلمانوں کی ایک تہذیب وثقافت ہے۔ باقی ممالک کے لوگ اپنے ڈراموں میں اپنے مذہب اور ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔لیکن ہم تو غیر مسلم کی ہی ثقافت کو اپنالیتے ہیںے دین میں کیا ہے۔ہمارے اللّہ نے ہمیں ہمارے دین میں کتنی آسانیاں دی ہیں۔اگر پاکستان میں ایسے ڈرامے بنائیں۔جس میں ہم اپنے مذہب اور ثقافت کو فروغ دیں۔ پاکستان کی ثقافت کو بھی دکھایا جائے تاکہ لوگ پاکستان کی خوبصورتی کو اور ثقافت کو دیکھ کر پاکستان کو اپنا سیروتفر یح کا مرکز بنائیں۔ (فرحین احمد خان المصطفیٰ کالونی نیو کراچی)