لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ کے اعتماد سے بڑا متاثر تھا اور ان سے شادی کرنے کی ایک یہ بھی بڑی وجہ تھی ،میں سمجھتا ہوں میں جیسا شخص ہوں میں اپنی اہلیہ کا خود کو برداشت کرنے پر ممنون ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں آج بھی خود کو بوڑھا نہیں سمجھتا بلکہ آج بھی میرے اندر بچپن ہے اور میں بالکل اسی طرح خواب دیکھتا ہوں ۔ آپ جب اپنے اندر کے بچے کو مار دیں گے تب آپ بوڑھے ہوں گے اور میرے اندر کا بچہ آج بھی زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خدا کی ذات نے 12سا ل بعد پہلی اولاد سے نوازا اور وہ لمحے بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ،میرے دل میں کبھی خیال نہیں آیا کہ اتنے سالوں بعد اولاد ہوئی ہے اور وہ بیٹا یا بیٹی ہو گی ۔
ثمینہ کے اعتماد سے متاثر،شادی کی بڑی وجہ یہی تھی: عثمان پیرزادہ
اتوار 23 فروری 2020ء
لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ کے اعتماد سے بڑا متاثر تھا اور ان سے شادی کرنے کی ایک یہ بھی بڑی وجہ تھی ،میں سمجھتا ہوں میں جیسا شخص ہوں میں اپنی اہلیہ کا خود کو برداشت کرنے پر ممنون ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں آج بھی خود کو بوڑھا نہیں سمجھتا بلکہ آج بھی میرے اندر بچپن ہے اور میں بالکل اسی طرح خواب دیکھتا ہوں ۔ آپ جب اپنے اندر کے بچے کو مار دیں گے تب آپ بوڑھے ہوں گے اور میرے اندر کا بچہ آج بھی زندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خدا کی ذات نے 12سا ل بعد پہلی اولاد سے نوازا اور وہ لمحے بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ،میرے دل میں کبھی خیال نہیں آیا کہ اتنے سالوں بعد اولاد ہوئی ہے اور وہ بیٹا یا بیٹی ہو گی ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں اتوار 23 فروری 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں