لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویرشیئر کی جس میں اداکارہ نے حیدرآبادی کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے ۔ ثنا جاوید نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں اُن کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر اُن کی تصویریں کھینچتی ہیں۔اداکارہ کی اِس پوسٹ پر عائزہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بہت پیاری لگ رہی ہو، یہ تصویر مجھے میرے بچپن کی اُس تصویر کی یاد دلارہی ہے جس میں میں نے حیدرآبادی کُرتا پہنا تھا۔ثنا جاوید نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جوابی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ آپ میری حیدرآبادی بہن ہیں۔عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں حیدرآبادی کھڑا دوپٹہ بہت پسند ہے ۔