لاہور (سٹاف رپورٹر )تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے عام انتخابات کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25جولائی ختمِ نبوت کے متوالوں کی فتح کا دن ہے ۔ آج شہری عبادت کی نیت سے توپ پر مہر لگائیں گے ۔ دنیاوی مفادات کو ٹھکرا کر ختمِ نبوت کے لئے ووٹ دینے والا کل پل صراطِ پر بھی نہیں ڈگمگائے گا۔اسلام نے جہاں ہمیں نماز،روزے کا پیغام دیا، وہاں ملک چلانے کا نظام بھی دیا ہے ، المیہ یہ ہے کہ کچھ لوگ نماز کی اذان کے وقت اسلام کے ساتھ ہوتے ہیں اور نظام کی اذان (انتخابات) کے وقت امریکہ کے ساتھ ہوتے ہیں۔ انگریز چلا گیامگر اپنے غلام ہم پر مسلط کر گیا۔ بعض نام نہاد سیاستدان ووٹ لینے کے وقت مسلمان ہوتے ہیں مگر ووٹ لینے کے بعد پانچ سال امریکہ سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں۔ اشرف جلالی