احمد یار(صباح نیوز ) اردو کے نامور ادیب محمد خالد اختر کی17 ویں برسی جبکہ افسانہ نگار انتظارحسین کی تیسری برسی آج2فروری ہفتہ کو منائی جائے گی،محمد خالد اختر کی تصانیف میں ان کا ناول چاکیواڑہ میں وصال،کھویا ہوا افق، مکاتب خضر ، چچا عبدالباقی لالٹین ، دوسری کہانی اور یاترا کے نام شامل ہیں،انہوں نے 2 فروری2002 کو وفات پائی ، انتظارحسین کی شہرہ آفاق تصانیف میں ’’بستی، ہندوستان سے آخری خط،آگے سمندرہے ،شہرافسوس،جنم کہانیاں اور وہ کھوگئے ‘‘ شامل ہیں ،انتظار حسین 2 فروری 2016کو انتقال کرگئے تھے ۔