لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 24ویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ آج پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔تین روزہ بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی انڈر 12،14،16 ایج گروپ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔