ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپانیوں نے ٹریفک جام کا حل ڈھونڈ لیا، اْڑنے والی کار تیار کر لی۔ پہلی آزمائشی پرواز میں فلائنگ کار نے ایک منٹ تک 10 فٹ کی بلندی تک پرواز کی۔فلائنگ کار میں ڈرون جیسے چار پروپیلرز نصب ہیں، کا ر کا سائز رکشے کے برابر ہے۔ جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی فلائنگ کار 2023ء تک مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ابتدائی طور پر فلائنگ کار صرف سامان کی منتقلی کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، ٹیکنالوجی کمپنی 2030ء تک انسانوں کے سفر کے لیے بھی فلائنگ کار مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔