لاہور(نمائندہ خصوصی سے )وفاقی حکومت کی تقلید میں حکومت پنجاب نے بھی 27اکتوبرکو قومی پرچم سر نگوں رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ذرائع کے مطابق سیکشن آفیسر (ویلفئیرون) کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس ، صوبائی انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،خود مختار اداروں کے سربراہان، ضلعی حکومتوں کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو بھجوائے گئے مراسلہ میں قرار دیا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے 27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں 27اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا لہذا سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی ، لاہور ہائیکورٹ ، ایوان وزیر اعلی سمیت تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔