لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی حکومت کا مزید 17اضلاع میں ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ، عمل درآمد کیلئے محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگ لیے ۔ذرائع کے مطابق فنڈز کی منظوری کیلئے محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے سفارشات محکمہ پی اینڈ ڈی کو موصول ہو گئی ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز نے بہاولپور، خانیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، نارووال، ملتان، میانوالی، بھکر، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین ،جہلم، رحیم یار خان، اٹک اور مظفر گڑھ میں نئے ماڈل بازار لگانے کے لئے ایک ارب 23 کروڑ 33 لاکھ روپے طلب کئے ہیں۔ مذکورہ رقم سے 17 ماڈل بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، نئے ماڈل بازار بنانے کا بنیادی مقصد سرکاری نرخوں پر سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔