ریاض (این این آئی)سعودی وزیر برائے ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اﷲ بن فرحان نے مملکت کی سینئر گلوکارہ جہاد الخالدی کو میوزیکل اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیاہے ، خاتون عہدیدار کی تقرری کا مقصد مملکت میں میوزک سیکٹر کو اپنی تمام سمتوں میں ترقی اور فروغ دینا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہاد الخلدی کو میوزک کے میدان میں 33 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے ، وہ 8 سالوں سے مصری آرکسٹرا میں بطور وایلن اداکار کام کرچکی ہیں،انہوں نے اپنے تجربے اور انتظامی معلومات کے ساتھ قاہرہ میں ہائرانسٹی ٹیوٹ سے وایلن بجانے اور میوزک تھیوری میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے ۔