نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے بھارتی ایجنسی را کو اہم معلومات فراہم کی ہیں کہ تینوں بھارتی مسلح افواج میں اہم عہدوں سے لیکر نیچے تک فائز بعض لوگ پاکستان کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں یہی وجہ سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بھارت کی کسی بھی پیشقدمی کی پیشگی اطلاعات مل جاتی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ماہ فروری میں سرجیکل اسٹرائیک کے دوران جن چھ اہداف کو نشانہ بنایا اسکی تمام معلومات دو دن پہلے ہی آئی ایس آئی کے پاس پہنچ چکی تھیں اور یہ بھی پاکستان کو پتہ تھا کہ بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت بھی اسی جگہ موجود ہونگے جس کے تھوڑی ہی دور پاکستان کے طیاروں نے میزائل پھینکے اس رپورٹ نے بھارتی ایوانوں میں سکتہ طاری کر دیا ہے چنانچہ گزشتہ دنوں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسیوں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں موساد کی مرتب کردہ رپورٹ پر بحث کی گئی ٹھوس معلومات کی فراہمی کے بعد گزشتہ روز بھارتی فوج کے ایک جوان ملکیت سنگھ کو گھرینڈہ سیکٹر میں ایک بڑے آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا ملکیت سنگھ گزشتہ ڈیڑھ سال سے فوج کی اہم نقل و حرکت کی معلومات آئی ایس آئی کو فراہم کرتا رہا ہے ملکیت سنگھ سرینگر میں تعینات تھا اور وہیں سے واٹس آپ کے ذریعے پاکستان کو بھارتی فوج کی خفیہ معلومات کے علاوہ حساس بنکروں اور ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوج کی لوکیشن کی تصاویر بھی بھیجتا تھا ملکیت سنگھ کے قبضے سے مشتبہ تصاویر ، تین موبائل فون اور بھارتی فوج کا ٹریننگ مینوئل اور دیگر حساس دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں نیویارک کے ایک معتبر زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے فوجی یونٹوں میں اندرون خانہ آپریشن کلین آپ شروع کر دیا ہے تاکہ بھارتی فوج میں موجود آئی ایس آئی کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جا سکے ۔