لاہور (پ ر )جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں آن لائن ایڈمشن کا آغاز۔جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلوں کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا ۔جامعہ گجرات کی مختلف فیکلٹیز آرٹس،کمپیوٹنگ و انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ و ٹیکنالوجی،مینجمنٹ و ایڈمنسٹریٹو سائنسز،سوشل سائنسز،سائنس اور سکول آف آرٹ ڈیزئن و آرکیٹکچرمیں متعلقہ انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 جولائی مقرر کی گئی ہے ۔ تمام داخلہ سال اوّل کے نتائج پرہونگے ۔ مخصوص پروگراموں کیلئے داخلہ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ داخلہ کیلئے درخواستیں 27 جولائی تک جامعہ گجرات کی ویب سائٹ www۔uog۔edu۔pkپر لاگ آن کرکے آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہے ۔