کوئٹہ (خ ن )صدربلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی کامیابی پراسلام آبادمیں ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکرقاسم سوری، وفاقی وزراچودھری غلام سرور، زبیدہ جلال،عاشق اعوان،ظہور احمدبلیدی،جان محمد جمالی، ارکان قومی اسمبلی عامر خان مگسی، سردار اسرار خان ترین اور دیگر اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز اور سیاسی رہنماؤں نے عشائیہ میں شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کامیابی کو اتحادیوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیا گیا جس کیلئے جمہوری اور سیاسی راستہ اپنایا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے چئیرمین کی حمایت پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ۔