لاہور(اپنے رپورٹر سے ) کمشنر لاہور و چیئر پرسن لاہور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی سیف انجم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں جدید تقاضوں کیمطابق سہولیات پیدا کی جائیں۔جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ای پلیٹ فارم مہیا کیا جائیگا۔فروخت کنندگان کی مکمل کوائف کیساتھ رجسٹریشن کی جائیگی۔خریدار کی شکایات کے ازالہ کیلئے ای پرچئزنگ کو فول پروف ہونا ناگزیر ہے ۔ابتدائی طور پر شاہ پور کنجراں سے پائلٹ پراجیکٹ کیا جائیگا۔قربانی کے جانوروں کے کاروبار کیلئے ایپ پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائیگا۔پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اسکا دائرہ کار پھیلایا جائیگا۔پی آئی ٹی بی نے کافی کام مکمل کر لیا ہے ۔