لاہور،اسلام آباد(نیوزرپورٹر،سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب نے او ایس ڈی جہانگیر احمد کو کنسلٹنٹ صوبائی محتسب پنجاب اور ان کے پیش رو حمزہ علی کو ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤ سنگ تعینات کر دیا ۔ادھر ریلوے حکام نے ڈی ایس کراچی ریلوے مظہر علی شاہ کو تبدیل کر کے سیکرٹری ریلوے بورڈ تعینات کر دیا اور ان کی جگہ چیف انجینئر اوپن لائن نثار میمن کو ڈی ایس ریلوے کراچی لگا دیا جبکہ امیر داؤد پوتا کو چیف انجینئر اوپن لائن تعینات کر دیا گیا۔ واضح رہے سیکرٹری ریلوے بورڈ کی سیٹ کا گریڈ19کے جونیئر افسر افتخار حسین کو اون پے سکیل پر اضافی چارج دیا گیا تھا جس کی روز نامہ 92نیوز نے نشاندہی کی اور خبر اپر ایکشن لیتے ہوئے ریلوے حکام نے سینئر ریلوے افسر مظہر علی شاہ کو سیکرٹری ریلوے بورڈ تعینات کر دیا ۔علاوہ ازیں آئی جی نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے جس کے مطابق تقرری کے منتظر اے ایس پی احمد شاہ کو ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا ، ایس ڈی پی او سٹی سرگودھا خالد حسین تارڑ کو ایس ڈی پی او سٹی چینوٹ ، ایس ڈی پی او سٹی چینوٹ نوید مرتضیٰ کو ایس ڈی پی او بھوانہ چینوٹ ، ایس ڈی پی او ،دہلی گیٹ ملتان عابد کو ایس ڈی پی او کہروڑپکا لودھراں ، ایس ڈی پی او کہروڑ پکا لودھراں جاوید اشرف کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پاکپتن ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پاکپتن ،تنویر احمد بھٹی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I ملتان ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ظفر اقبال کو سپیشل برانچ پنجاب ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ خرم سعید کو پی ایچ پی پنجاب ، تقرری کے منتظرڈی ایس پی آصف زمان کو ٹریفک پنجاب ، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی اعظم کو ٹریفک پنجاب، ایس ڈی پی او سمندری فیصل آباد ظفر اقبال کو ایس ڈی پی او کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ ایس ڈی پی او کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ناصر نواز کو ایس ڈی پی او سمندری فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔