بشکیک (نیٹ نیوز )بھارتی سکالرپروفیسراشوک سوائن نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان، چینی صدرشی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت تمام سربراہان مملکت کو کرغیز صدر کے صدارتی محل میں ٹھہرایا گیا لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو 30کلومیٹر دور اورین ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔ انہوں نے طنزکرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ’’ عظیم ‘‘رہنما کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا گیا۔