ٹوکیو(نیٹ نیوز،ایجنسیاں) جاپان میں سمندری طوفان سے تباہی مچ گئی ،33افراد ہلاک ،166زخمی جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ہگی بس 60سال بعد خطرناک ترین طوفان قرار دیا جارہا ہے ،ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلاب آگیا ہے ،پروازیں اور ٹرین سروس بند ہے ، موسلادھار بارشوں سے 14 دریاؤں میں طغیانی ہے ، کانٹو ، کوشن کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ جاپانی حکومت نے 60 لاکھ افراد کو فوری طور پر گھربار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہیں۔