ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں سمندری طوفان سے تباہی مچ گء ایک شہری ہلاک 70لاکھ متاثرہ ہوئے ہیں،ٹوکیو سمیت ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال ہے ،سینکڑوں پروازیں متاثر،10ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہیں۔جاپان میں 60 سال کے دوران آنے والے طاقتور ترین طوفان سے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ،کئی علاقوں میں سیلاب آچکا ہے ٹوکیو میں زلزلے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیاکہ طوفان کے باعث 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں مزید لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔طوفان کے سبب رگبی ورلڈکپ کے کچھ میچ اور فارمولا ون ریس بھی منسوخ کردی گئی ہے ۔حکام نے خطرات کے پیش نظر علاقوں میں احتیاطی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی شہریوں کی جانب سے روز مرہ کا سامان سٹاک کرنے سے سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔طوفان کے باعث متعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ دکانیں اور فیکٹریاں بھی بند ہوچکی ہیں۔سمندری طوفان ’ٹائفون ہگی بس‘ جاپان کے جنوب مغرب میں واقع ایزو جزیرے نما علاقے میں رونما ہوا ہے یہ طوفان مشرقی ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کی رفتار 225 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔