ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)جاپانی حکومت نے سپورٹس شائقین کو اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔جاپان میں لاک ڈائون کے دوران سپورٹس مداحوں کو سٹیڈیم آکر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، رواں ہفتے سے شیڈول فٹبال اور بیس بال ایونٹس میں تماشائی بھی سٹیڈیم آسکیں گے ۔