لاہور(این این آئی )پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے صنعتی شعبہ زائد پیداواری لاگت کے باعث حریف ممالک چین، بنگلہ دیش،ویت نام و دیگر ممالک سے مسابقت نہیں کر پارہا، صنعتی شعبہ میں بجلی و گیس کی زائد قیمتوں کے باعث پاکستانی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی اشیائی کی مانگ میں کمی سے برآمدات کم اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے کیونکہ چین میں بجلی 81فیصد ،بنگلہ دیش میں 95 فصد ، سری لنکا میں46فیصد بھارت میں22فیصد سستی ہے ۔