لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں اور طارق عزیز دوست اور ہمسائے تھے ، قدرت کی مہربانی سے میں پی ٹی وی سے پہلا اداکا بنا اور طارق عزیز پی ٹی وی کی پہلی آواز بنے ۔ ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ ہم پانچ دہائیوں سے زیادہ کام کیا ہے اور قدرت نے ہم دونوں کو عزت اور مقام عطا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی دہائیوں سے مسلسل ٹی وی اور فلم میں کام کر رہا ہوں اور میری اس شعبے سے محبت کا رشتہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دو بیٹوں نے بھی ٹی وی پر کام کیا لیکن وہ جلد ہی اداکاری کو خیر باد کہہ کر بیرون ملک آباد ہو گئے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک سانسیں او رہمت ہے میں اداکار ی جاری رکھوں گا ۔