کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کرکٹر باسط علی نے ناتجربہ کار سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں عالمی نمبر ایک پاکستان کی ٹی20 سیریز میں شکست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مصباح الحق کوچ ہیں اس وقت تک پاکستان کی ٹی20 ٹیم اچھے نتائج نہیں دے گی۔سری لنکا نے عالمی نمبر ایک پاکستان کو پہلے ٹی20 میں 64 اور دوسرے میچ میں 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔ باسط علی نے کہا کہ چھوٹے فارمیٹ میں ہم عالمی نمبر ایک ہیں اور سری لنکا چھوٹی ٹیم ہے لہٰذا دباؤ ہمیشہ ہم پر ہی ہو گا۔ بدقسمتی سے سری لنکا نے 10 سال میں پہلی مرتبہ ہمیں ٹی20 سیریز میں شکست دی ہے ۔