ملتان(سپیشل رپورٹر)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرائیکی وسیب کے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خواب کو عملی جامہ پہنانے آئے ہیں۔ ملتان ٹی ہا وس میں پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد صوبے کے قیام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سرائیکی لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کررہی ہے ۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کر کے یہاں کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ما ضی میں تخت لا ہو ر اور را ئیو نڈ نے جنو بی پنجا ب کے پسما ندہ لو گو ں کو صحت،تعلیم اور پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی جیسے بنیا دی حقو ق سے محروم ر کھااور تر قی کا محور صر ف اور صر ف لا ہو ر اور را ئیونڈ کو بنا یا لیکن وزیر اعظم عمران خا ن نے دو نہیں ایک پا کستان کے نظریے کو عملی شکل دی اور تر قی سے محروم علا قو ں کو خوشحا لی اور ترقی کی راہ پر گا مزن کیا۔