لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو بتا دیا کہ اُن کی نظر میں دل فروخت کرنے کی قیمت کیا ہے ۔ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی کچھ نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں وہ بیڈمنٹن کھیلتی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک تصویر وہ اپنی جیت کا جشن بھی مناتی دکھائی دی ہیں۔جنت مرزا نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دل برائے فروخت ہے جس کی قیمت صرف ایک مسکراہٹ ہے ۔ٹک ٹاک اسٹار نے مداحوں کی رائے دریافت کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بیڈمنٹن یا ٹینس؟۔جنت مرزا کے سوال پر حرا شیخ نامی صارف نے سوال کیا کہ آپ کو کیا پسند ہے جس پر جنت مرزا نے جواب دیابیڈ منٹن۔