لاہور(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں لیکن ہم سرخرو ہوں گے ۔ سابق وزیر اعظم نے نیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔ نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے ، وہ رات دیر تک جاگتے رہے ، دیر تک جاگنے پر سیکورٹی پر تعینات افسر نے ان سے خیریت دریافت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کہا ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ہے ، اﷲ تعالی اپنا کرم کرے گا۔