ملتان(92نیوزرپورٹ)جج ارشدملک ویڈیو سکینڈل کیس میں ایک اورملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ویڈیو بنانے والے ملزم میاں طارق کے اہم ساتھی نادرکوملتان سے گرفتارکرلیاگیا،ملزم سے 35سے زائد ویڈیوبھی برآمد ہوئیں، ملزم نادرجج ارشدملک سمیت اہم سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کی ویڈیوبنانے میں معاونت کرتا رہا، ایڈیٹر فورم 92نیوزراناعظیم کے مطابق برآمدہونے والی ویڈیوز میںاہم ترین سیاستدانوں،بیوروکریٹس اوراہم ترین شخصیات شامل ہیں،طارق ملک،نادراوردیگرساتھی مل کر باقاعدہ کیمرے فٹ کرتے ،ویڈیوبناکرلوگوں کوبلیک میل کرتے ،نادرجاکران سے پیسے وصول کرتاتھا،ایف آئی نے ویڈیوزبرآمد ہونے کی تصدیق کردی کہ ویڈیوزمیں ایسے ایسے سیا ستدان شامل ہیں کہ اگرنام سامنے آئیں توکہرام مچ سکتاہے ۔