نئی دہلی (نیٹ نیوز ) سابق بھارتی چیف جسٹس اے کے گنگولی نے کہا ہے کہ جج ہوتا تو بابری مسجد دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیتا۔ اے کے گنگولی نے بابری مسجد کیس کے فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط ہے ، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ مسجد کی جگہ ہندو عمارت تھی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد شہید کرنے کے جرم کوجائز قرار دیاجس پر افسوس ہے ۔یاد رہے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ایودھیا کیس کے فیصلے کا تاریخ کے کمترفیصلوں میں شمارہوگا، بھارتی سپریم کورٹ نے بتایا کہ مائٹ ازرائٹ۔