ملتان (نیوز رپورٹر،صباح نیوز)جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کو ایک اور کیس میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ ملتان میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلسازی کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر ملزم کو اشتہاری قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کو 4 ساتھیوں سمیت جوڈیشل مجسٹریٹ نے اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔ ملزم کیخلاف تھانہ نیو ملتان میں شاپنگ مال کی زمین کو جعلسازی سے فروخت کرنے کا الزام تھا، جس پر بار بار طلبی کے باوجود ملزم میاں طارق پیش نہ ہوا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو چار ساتھیوں سمیت اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملزم میاں طارق اس سے پہلے ایک اور کیس میں بھی اشہتاری قرار دیا جا چکا ہے ۔