کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سے سینئر وکلا نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ججز کیخلاف ریفرنسز پر گفتگو کی گئی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنسز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔میرے پاس ریفرنسز ایف بی ا ٓر کی جانب سے آئے ۔دستاویزات کے تصدیقی عمل کے بعد ریفرنسز آگے بڑھائے گئے ۔میرا کام ریفرنسز کوصرف آگے بھیجنا تھا۔میرا پہلا تعلق بار اور پھر حکومتی عہدے سے ہے ۔ریفرنسز پر حتمی فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل کو کرنا ہے ۔